سبسڈی کے بعد کھاد کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

بدھ 11 اکتوبر 2006 15:54

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) حکومت کی جانب سے سبسڈی کے بعد کھاد بنانے والی کمپنیوں نے قیمتیں کم کردی ۔تفصیلات کے مطابق فاسفورس اور پوٹاش کھادوں پر حکومت کی جانب سے سبسڈی کے بعد کھاد بنانے والی کمپنیوں نے قیمتیں کم کردی ہیں ۔ اینگرو کیمیکلز کے مطابق یکم اکتوبر 2006ء سے ملک بھر میں پوٹاش اور فاسفورس کھادوں کی قیمتیں کم کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اے کھاد کی 50 کلو گرام کی بوری ڈھائی سو روپے کی کمی کے بعد سکھر میں 8 سو 51 روپے ‘ گوجرانوالہ میں 8 سو 70 روپے اور کوئٹہ میں 8 وس 45 روپے میں فروخت کی جائے گی ۔ جبکہ این پی کھاد کی فی بوری قیمت 109 روپے کمی کے بعد سکھر میں 5سو 94 روپے ‘ گوجرانوالہ میں 602 روپے اور کوئٹہ میں 593 روپے میں دستیاب ہوگی ۔ اسی طرح گنے ‘ کپاس ‘ گندم ‘ کیلے ‘ سیب ‘ ترش پھلوں کے لئے مخصوص کھادوں کی قیمتوں میں دو سو روپے سے ایک سو 24 روپے تک کمی ہوئی ہے ۔