پی آئی اے نے فوکر طیاروں کی جگہ لینے کیلئے 7 نئے اے ٹی آر طیاروں کا آرڈر دے دیا

بدھ 11 اکتوبر 2006 16:40

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے ملکی سطح پر سروسز بہتر بنانے کیلئے فوکر طیاروں کی جگہ لینے کیلئے 7 نئے اے ٹی آر طیاروں کا آرڈر دے دیا ہے جن میں سے ایک مل چکا ہے اور باقی نومبر دسمبر اور جنوری میں ملیں گے جبکہ آخری طیار ہ آئندہ سال مئی میں ملے گا ۔پی آئی اے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پی آئی اے نے ایک اے ٹی آر طیارہ کمپونینٹ کی خرابی کی باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کیا ہے اور بیرون ملک سے کمپونینٹ منگوایا جارہا ہے اس کے بعد یہ طیارہ کار آمد ہوجائے گا ۔

پی آئی اے نے ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف 27 اور اے ٹی آر طیارے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔منصوبے کے مطابق نئے اے ٹی آر طیارے ملنے کے ساتھ ساتھ ایک ایک فوکر 27 طیارہ گراؤنڈ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس طرح پورا بیڑہ تبدیل ہوجائیگا ۔ ایف 27طیاروں کو مکمل طور پر گراؤنڈ کرنے کے نتیجے میں پی آئی اے کو بوئنگ 737طیارہ ان روٹس پر چلانا پڑتا تھا جہاں وہ لینڈ کرسکتا تھا جبکہ شالی علاقہ جات کے لئے پاک فضائیہ سے لئے گئے C-130طیارے استعمال کئے جارہے ہیں ۔

اے ٹی آر طیارے مہران کے ساحلی شہروں پر پرواز کرسکتے ہیں اس طرح جلد ہی ان علاقوں میں سروس بحال ہوجائے گی ۔ پی آئی اے نے ہمیشہ مسافروں کے تحفظ اور سہولت کو پیش نظر رکھا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ تمام پروازیں مکمل طور پر محفوظ ہوں ہم توقع کرتے ہیں کہ اے ٹی آر جلد پرواز کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :