بلوچستان ہائی کورٹ نے ہائی وے پر چلنے والی ناکارہ بسوں اور حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 11 اکتوبر 2006 18:12

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس امان اللہ خان یاسین زئی اور جناب جسٹس اخترزمان ملغانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سیکرٹری آر ٹی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ ہائی وے پر چلنے والے ناکارہ بسوں اور حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جائے عدالت نے یہ حکم ایک شہری نجیب اللہ کی جانب سے دائر کی گئی ایک آئینی درخواست پر دیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر غیر معیاری بسیں چلنے اور ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد لوگوں کو قیمتی جانوں کی ضیاع کے علاوہ لوگ معذور بھی ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے بدھ کو درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے کو حکم دیا کہ نیشنل ہائی وے پرچلنے والی جوبسیں پرانی ہوچکی ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ان کے روٹ پرمٹس منسوخ کیے جائے۔ معزز عدالت نے ہائی وے پولیس حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ حد رفتار سے زیادہ تیز چلنے والی بسوں پر خصوصی نظر رکھیں اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :