مسلم لیگ (ن) کل12 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی،پورے ملک میں احتجاجی جلسے اور ریلیاں منعقد ہوں گی، اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی آفس میں منعقدہ جلسے سے راجہ ظفر الحق سمیت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے

بدھ 11 اکتوبر 2006 18:14

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) پاکستان مسلم لیگ (ن) کل 12 اکتوبر کو پورے ملک میں یوم سیاہ منا رہی ہے اس سلسلے میں جلسے جلوس اور احتجاجی ریلیاں منعقد ہوں گی۔ مسلم لیگ (ن) سٹوڈنٹس، وکلاء، خواتین اور علماء و مشائخ ونگ سمیت پورے ملک میں (ن) کے مرکزی آفس میں جلسہ منعقد ہو گا جس میں راجہ ظفر الحق خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف حکومت کی معطلی کو کل (ن) لیگ یوم سیاہ کے طور پر منائے گی جس میں فوجی حکمرانوں کے خلاف احتجاج کے طور پر جلسے، جلوس اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے سٹوڈنٹس، وکلاء، خواتین، علماء و مشائخ ونگز اور لاکھوں کارکن آج پورے ملک میں اپنے اپنے طور پر یوم سیام کو بھر پور کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی آفس ایف ایٹ تھری میں ایک جلسہ منعقد ہو گا جس میں راجہ ظفر الحق سمیت مسلم لیگ کے دیگر مرکزی رہنما شرکت کریں گے۔