فرانس ، دو ٹرینوں میں تصادم 21 مسافر ہلاک

بدھ 11 اکتوبر 2006 19:42

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2006ء) فرانس میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم سے اکیس مسافر ہلاک جبکہ درجنوں ہوگئے ہیں فرانسی ذرائع کے مطاب حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے پہلے لکسمبرگ سرحد کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین سامنے سے آنے والی مال برادر گاڑی سے ٹکرا گئی مسافر ٹرین میں سوار اکیس افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر ٹرین لکسمبرگ سے پیرس آرہی تھی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :