اسرائیل نے مقبوضہ علاقے خالی نہ کئے تو جنگ دوبارہ ہوسکتی ہے ، لبنان

بدھ 11 اکتوبر 2006 19:42

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2006ء) لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپکیر نبیہ بری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ علاقے خالی نہیں کے تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شبعا فارمز اور مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوج کا انخلاء نہ ہونے کی صورت میں حزب اللہ اسرائیل کے خلاف دوبارہ حملے شروع کردے گی انہوں نے واضح کیا کہ یوٹیفل کی تعیناتی کے باوجود حزب اللہ جنوبی لبنان میں اس وقت تک مسلح رہے گی جب تک لبنان کی سرزمین سے اسرائیل کا انخلاء اور اسرائیل کی جانب سے فضائی ، بحری اور بری حدود کی خلاف ورزیاں روکنے پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوتا ان کا کہنا تھا کہ لبنان عالمی فوج کی ہر ممکن معاونت کرے گا تاہم اگر عالمی فوج کا مقصد اسرائیل کی جانب سے فضائی ، بحری اور بری حدود کی خلاف ورزیاں روکنے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوتا ان کا کہنا تھا کہ لبنان عالمی فوج کی ہر ممکن معاونت کرے گا تاہم اگر عالمی فوج کا مقصد اسرائیلی سیکیورٹی کی ضمانت دینا ہے تو یہ لبنان کیلئے نا قابل قبول ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :