نیویارک میں ایک طیارہ50 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ۔۔۔ دہشت گردی کا امکان نہیں، نیویارک پولیس۔ (ابتدائی خبر)

بدھ 11 اکتوبر 2006 00:31

نیویارک میں ایک طیارہ50 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، متعدد افراد ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2006ء) نیویارک کے دل اور مرکزی مقام مین ہیٹن میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت میں‌جا ٹکرایا، جس سے طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ طیارہ تبا ہ ہونے سے کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں‌متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں‌جن کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔

فائربریگیڈ کا عملہ پچاس منزلہ عمارت میں‌ لگی آگ کو بجھانے میں‌مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کے مطابق نیو یارک کے علاقے میں‌ہٹن میں‌چھوٹا طیارہ عمارت کی بیسویں منزل سے ٹکرایا ، جس کے بعد عمارت میں‌آگ لگ گئی ہے ۔ فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرایا ہے ۔امدادی ادارے عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ طیارہ ٹکرانے کے بعد دھماکہ ہوا اور عمارت میں‌آتشزدگی کے بعد اس کا ملبہ سڑک پر گرنے لگا۔

حکام نے دہشت گردی کے خدشے کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثاتی طور پر عمارت سے ٹکرایا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں‌ایک سو تیراسی اپارٹمنٹس ہیں‌ جن میں‌سیکڑوں افراد رہائش پزیر تھے جنہیں‌عمارت سے باہر نکالنے کا کام جاری ہے ۔