پاکستان کا پہلے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے کا کامیاب تجربہ،یہ تجربہ نائٹ ویژن کے ساتھ کیا گیا، اعلیٰ حکام نے سائنسدانوں و انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے‘ ذرائع

بدھ 11 اکتوبر 2006 00:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2006ء) پاکستان نے پہلے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز پاکستان نے پہلے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے کا نائٹ ویژن کے ساتھ تجربہ کیا ہے جو مکمل طور پر کامیاب رہا ہے جبکہ اعلیٰ حکام نے اسے پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنتوں و کاؤشوں کا ثمر قرار دیا ہے اور اس پر انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اعلیٰ حکام نے اس کامیاب تجربے پر قوم کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :