جوہری تنازعہ کے خاتمہ کے لئے شمالی کوریا سے بات کی جائے، کوفی عنان کا امریکہ کو مشورہ

بدھ 11 اکتوبر 2006 00:45

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2006ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری مسئلہ پر شمالی کوریا سے براہ راست بات کرے جسے امریکہ نے ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیان یانگ کی جانب سے ایٹمی دھماکہ قابل قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کوفی عنان نے بدھ کے روزاقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کسی بھی تنازعہ میں ملوث ملک اگر اپنے رویہ میں تبدیلی لاتا ہے تو اس سے بات کرنی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے رویہ میں تبدیلی کے لئے بھی بات چیت ہی اس کا بہتر حل ہوتی ہے۔

امریکی صدر جارج بش نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کے موقع پر کہا کہ سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان ممالک کو متحد ہو کر شمالی کوریا سے بات کرنی چاہیئے کیوں کہ اس کی جانب سے ایٹمی دھماکہ قابل قبول نہیں ہے اور اس کےاس اقدام سے سیکورٹی کی پہلے سے خراب صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کو چھ ملکی مذاکرات میں واپس آنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کو اقتصادی مراعات حاصل کرنے کے لئے اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :