محمود عباس امریکہ اور اسرائیل کی خواہشات فلسطینی عوام پر تھوپنا چاہتےہیں، حماس

بدھ 11 اکتوبر 2006 01:03

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2006ء) حماس نے کہا ہے کہا فلسطینی صدر محمود عباس فلسطین میں مخلوط حکومت کے قیام سے قبل اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں ۔بیروت میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسامہ ہمدان نے کہا کہ محمود عباس اسرائیل کو تسلیم کر کے فلسطینی عوام پر امریکہ اور اسرائیل کی کی مرضی تھوپهنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی کوشش ہے کہ فلسطینی صدر خطہ میں قیام امن اور فلسطین میں مخلوط حکومت کے قیام کے لئے فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات کریں ۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں میزائل حملہ کرکے حماس کی معروف رکن پارلیمنٹ ام ندال کا مکان تباہ کردیا،جبکہ مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں دوفلسطینی نوجوانوں کو گولی مارکر شہید کردیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے علی الصبح معروف خاتون رہنما مریم فرحت المعروف ام ندال کے مکان پر میزائل حملہ کیا۔ ام ندال انتفادہ کے دوران چھ میں سے تین بیٹوں کا نذرانہ پیش کرچکی ہیں،۔اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ انھوں نے اسلحہ کی فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ادھر فلسطین کے اسپتال ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

ایک علیحدہ واقعہ میں اسرائیلی فوج نے الاقصیٰ شہدا بریگیڈ کے ایک رکن کو اس کے گھر پر گولی مارکر شہید کردیا۔فلسطینی ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی فوج کی تیس گاڑیاں رام اللہ میں داخل ہوگئیں اور آپریشن کے دوران چھ بھائیوں سمیت گیارہ فلسیطنی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔اسرائیلی فوج کو رام اللہ میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اوربعض مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ فلسطینیوں کے ایک غیر معروف گروپ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی طالب علم مائکل فلپ کو اغوا کر لیا ہے۔ تنظیم کے ایک نقاب پو ش رہنما نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصداسرائیلی جیلوں میں بند خواتین اور بچوں کو رہا کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اسلام کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :