جنوبی کوریا کے عوام نے بھی حکومت سے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 12 اکتوبر 2006 12:17

سیول (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) جنوبی کوریا کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹم بم کا مقابلہ کرنے کے لئے جنوبی کوریا کو بھی فوری طور پر ایٹمی صلاحیت حاصل کرنا چاہئے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے 66 فیصد عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹم بم کا مقابلہ کرنے کے لئے جنوبی کوریا کو بھی ایٹمی قوت بننا چاہئے ایسی صورت میں جوہری چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سروے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ ہر طرح کا تعاون بند کردے اور مکمل بائیکاٹ کیا جائے سروے میں امریکی پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ امریکی رویے کی وجہ سے شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکہ کیا۔ شمالی کوریا کو ایٹمی ملک بنانے میں امریکہ کا کردار ہے۔ اگر شروع دن سے ہی شمالی کوریا کے خلاف سخت پالیسیاں اختیار کی جاتیں تو شاید اس کو ایٹمی دھماکے کا موقع نہ ملتا۔

متعلقہ عنوان :