فرانس میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، پانچ افرد کی لاشیں نکال لی گئی، سولہ شدید زخمی

جمعرات 12 اکتوبر 2006 14:08

فرانس میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، پانچ افرد کی لاشیں نکال لی گئی، ..
پیرس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) فرانس میں دو ٹرینوں کے تصادم کے بعد ریلوے ٹریک سے ملبہ صاف کر دیا گیا ہے جبکہ ملبے ‌سے پانچ افراد کی لاشیں اور دیگر سولہ زخمیوں‌کو بھی نکال لیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔فرانس کی لکسمبرگ سے ملنے والی سرحد کے قریب مسافر ٹرین ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کےنتیجے میں‌ٹرین اور ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

امدادی کارکنوں نے ٹرین کا ملبہ ٹریک سے ہٹا دیا اور ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں اور سولہ زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے ، زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ بڑی کرینوں‌کے ذریعے تمام ملبہ ریلوے ٹریک سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر اب کسی کی لاش ملبے سے ملی ہے تو وہ زندہ نہیں‌ہو گاتاہم ابھی تک ٹرین حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :