ناڈا کورٹ نے 1993ء کے ممبئی بم دھماکوں میں مزید چار افراد کو مجرم قرار دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2006 21:33

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2006ء) بھارت میں ناڈا کورٹ نے بدھ کے روز 1993ء کے ممبئی بم دھماکوں میں ٹائیگر میمن کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کے جرم میں مزید چار افراد کو ملوث قرار دیا ہے جبکہ ایک شخص کو شہادت کی عدم دستیابی کے باعث بری کر دیا گیا ہے مجرمان کے نام محمد احتشام ، شاہ نواز ، شریف خان اور سجاد عالم ہیں اور ان کو رائے گڑھ ضلع کے علاقے شیخادی میں اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کرنے کی جرم میں سزا سنائی گئی جبکہ عاشق قاسم حوالدار کو شہادت نہ ہونے کی بناء پر بری کر دیا گیا چاروں مجرموں کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے اور ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :