پشاور،جی ٹی روڈ پر غیر ملکی بس سروس اڈے کے باہر ٹائم بم کا زوردار دھماکہ ،ایک شخص زخمی ،ایک ماہ میں تخریب کاری کا چوتھا واقعہ

جمعرات 12 اکتوبر 2006 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2006ء) پشاور جی ٹی روڈ پر غیر ملکی بس اڈے کے قریب فٹ پاتھ پر بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس سے سخت خوف وہراس پھیل گیا جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشاور میں یہ چوتھا بم دھماکہ ہے جس میں اب تک چار افراد زخمی ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افطاری سے کچھ دیر قبل غیر ملکی بس سروس کے اڈے کے باہر فٹ پاتھ پر کیلے کے کریٹ میں رکھا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس سے پورے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا بم دھماکے سے ایک شخص روح اللہ زخمی ہوا دوسری جانب بم دھماکے کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اس نے تفتیش شروع کردی ذرائع کے مطابق دھماکہ ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا تاھم خوش قسمتی سے افطاری سے کچھ دیر قبل ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوسکا یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں یہ چوتھا بم دھماکہ ہے جس میں اب تک چار افراد زخمی ہوچکے ہیں پہلا دھماکہ تھانہ غربی کے قریب پولیس کے زیر کنٹرول کار پارکنگ میں ہوا تھا جس میں پانچ گاڑی بژی طرح جبکہ 26مزید تباہ ہوگئیں تھیں اس کے بعد رنگ روڈ پر حیات آباد اور کارخانوں کو گیس سپلائی لائن کو دھماکے سے اڑھا دیا گیا خوش قسمتی ان دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ تیسر دھماکہ قلعہ بالاحصار قریب ایف سی کے زیر کنٹرول کار لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کار پارکنگ میں ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوے اور اب گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :