الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی بے نظیر بھٹو پاکستان آئینگی، میاں رضا ربانی

جمعرات 12 اکتوبر 2006 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2006ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی بے نظیر بھٹو پاکستان آئینگی یہ انکا اٹل فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار و ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو الیکشن میں شرکت سے روک سکے۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ 2007ء کے الیکشن صاف اور شفاف نہیں ہونگے اور ایسے قوانین بنانے کی کوشش کی جائیگی کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو الیکشن کے عمل سے دور رکھا جائے۔