نیپال میں مسافر بس دریا میں گر گئی‘ 10افراد ہلاک‘ 50 زخمی

جمعہ 13 اکتوبر 2006 14:34

کھٹمنڈو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) نیپال میں مسافر بس دریا میں گر گئی‘ دس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نیپال کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ایک مسافر بس جو ادیپور سے کھٹمنڈو آرہی تھی کہ ڈھڈنگ ضلع کے پہاڑی سلسلہ میں تیز رفتاری کے باعث ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ہزاروں فٹ نیچے دریا میں جاگری۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بس پر 120 افراد سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں دس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ڈھنڈنگ پولیس کے سربراہ کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول نہ کرسکا اور گاڑی ہزاروں فٹ نیچے دریا میں جاگری انہوں نے کہا کہ بس کی چھت پر بھی لوگ سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :