ویتنام‘ مسافر وین اور بس میں تصادم‘ 12افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

جمعہ 13 اکتوبر 2006 14:34

ہنوئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) ویتنام میں مسافر وین اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ جمعہ کے روز ملک کے وسطی صوبے خانہوا میں اس وقت پیش آیا جب گیارہ امدادی اہلکاروں سے بھری ہوچی منہ شہر جانے والی وین مخالف سمت سے آنیوالی بس سے ٹکرا گئی مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گیارہ امدادی اہلکار جبکہ ان کا ڈرائیور شامل ہے اور وہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کارروائیوں کے لئے جارہے تھے۔ بس میں سوار افراد میں سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم چند لوگ اس حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :