بیجنگ اولمپکس ، آئی ایچ ایف نے مختلف براعظموں کے لئے کوٹے کا اعلان کردیا

جمعہ 13 اکتوبر 2006 14:45

اوسانے(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006 ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیجنگ اولمپکس میں مختلف براعظموں کیلئے کوٹے کا اعلان کردیا ہے بیجنگ اولمپکس 2008ء کا ہاکی کا ایونٹ 8 سے24 اگست کے دوران کھیلا جائیگا آئی ایچ ایف کے مطابق مجموعی طور پر 9ٹیمیں پانچ براعظم سے اولمپکس ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریں گی یہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ دسمبر 2006ء سے ستمبر 2007ء کے دوران کھیلے جائیں گے ہاکی کی گورننگ باڈی کے مطابق چین کی ٹیم میزبان کی حیثیت سے براہ راست مین راؤنڈ میں حصہ لے گی جبکہ افریقن اولمپکگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 15ویں پین امریکن گیمز 15ویں ایشین گیمز 11 ویں مینز یورپین چیمپئن شپ اور 5ویں اوشیانا کپ کی فاتح ٹیمیں بیجنگ اولمپکس میں گیمز کے مین ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرجائیں گی یورپین چیمپئن شپ کی رنر اپ اور برانز میڈل حاصل کرنے واللی ٹیمیں بھی مین راؤنڈ کا حصہ بن جائیں گی اس طرح ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم بھی مین راؤنڈ میں حصہ لے گی ۔