عالمی سطح پر جاری امت مسلمہ کے خلاف جاری یلغار کا قرآن و سنت کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کر کے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔عبدالرشید ترابی

جمعہ 13 اکتوبر 2006 16:28

باغ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے عالم کفر نے امت مسلمہ کے دلوں سے جذبہ جہاد مٹانے کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ کو میزائلوں کے ذریعے شہید کرنے مساجدوں اور مدرسوں کو مٹانے کی سازش شروع کر رکھی ہے عالمی سطح پر امت مسلمہ کے خلاف جاری یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کر کے ملت اسلامیہ سرخرو ہو سکتی ہے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہماری روحانی قوت کو بڑھانے کا عظیم ذریعہ ہے قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اللہ کی بندگی اختیار کی جائے اللہ کسی جابر ڈکٹیٹر کے سامنے جھکنے کی اجازت نہیں دیتا رب کی دھرتی پر رب کے نظام کے غلبے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ باغ کے موقع پر کھیتر آویڑہ کے مقام پر حاجی عبدالغنی خان کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر این این آئی سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا ہدایت اللہ راجہ آزاد طارق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ملت اسلامیہ رمضان المبارک کی رحمتوں برکتوں کو سمیٹنے کے ساتھ ساتھ ملک میں اللہ کے نظام کی سربلندی کے لیے بھی اپنا کردار اداکرے ملک میں رائج موجودہ سسٹم کے ساتھ کمپرومائز نہیں کریں گے یہودی اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے یہودی میڈیا کے ذریعے ماؤں بہنوں کو بے لباس کر رہا ہے یہودی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے این جی اوز مصروف کار ہیں موجودہ حالات کے مقابلے کے لیے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا اقدار دینی غیرت و حمیت کا تحفظ کرناہو گا تحریک آزادی کشمیر کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیوں کے ساتھ کسی کو غداری یا بے وفاقی نہیں کرنے دیں گے-

متعلقہ عنوان :