یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو اشیائے خورد و نوش کی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں فروخت جاری ہے،صارفین کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے معاہدہ کرلیاہے ،ایم ڈی حفیظ احمد کی پریس کانفرنس

جمعہ 13 اکتوبر 2006 21:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2006ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر(ر) حفیظ احمد نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو تمام ضروری اشیائے خوردو نوش سستے داموں فراہم کرنے اور حکومت انہیں زیادہ سے زیادہ مالی ریلیف دینے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے بریگیڈیئر(ر) حفیظ احمد نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی27.5روپے فی کلو،آٹا گیارہ روپے،دال چنا20روپے،دال مسور31روپے،ماش دھلی ہوئی58روپے،لال لوبیا44روپے،سفید چنے 68روپے اوربناسپتی گھی 66روپے فی کلوکے حساب سے فروخت کیاجارہا ہے کارپوریشن اپنے یوٹیلیٹی سٹورزپر گھروں میں استعمال ہونے والی2000 اقسام کی ضروری اشیاء مناسب اور کم قیمتوں پر فروخت کررہی ہے اور بازار کی نسبت یہ اشیاء دس فیصد کم یمت پر عوام کو فروخت کی جاتی ہیں کارپوریشن نے گزشتہ ایک سال میں عوام کو پانچ مرتبہ مختلف رعایتی پیکج دینا بڑی کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

ان ریلیف پیکجز میں چینی آٹا،دالوں کے پیکجز،رمضان پیکجز اور سپیشل ریلیف پیکج شامل ہیں منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایاکہ اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے اپنے یعنی ریگولر یوٹیلیٹی سٹورز کی تعدد675ہے موبائیل پوائنٹس 450 میں جبکہ 42اتوار بازار ہیں اس طرح کارپوریشن کے نیٹ ورک میں 1167مراکز ہیں جبکہ کارپوریشن نے حالیہ دنوں میں بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،رحیم یارخان،ساہیوال،میانوالی،گوجرانوالہ،نواب شاہ،سوات،خضدار اورز جگوٹ میں 100سے زائد سٹورز اور10گودام اور ڈسٹری بیوشن مراکز قائم کیے ہیں انہوں نے بتایاکہ ملک میں عوام کو دالوں اور دیگر اشیاء کی سستے داموں فراہمی کے کامیاب تجربے کے بعد اب کارپوریشن نے صارفین کو گوشت مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں فراہم کرنے کے لیے میسرز اے جی گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔