فلسطین میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے میں تین افراد شہید

جمعہ 13 اکتوبر 2006 21:12

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2006ء) فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ایک میزائل حملے میں تین افراد شہید ہوگئے جبکہ ایک دوسرے واقعے میں غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک عورت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا غزہ میں عینی شاہدوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے شمالی علاقے میں ایک اسرائیلی میزائل ایک کار پر لگا جس سے حماس کے تین جنگجو شہید ہوگئے شہید ہونے والوں میں دو مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں اسرائیل کی فوج کے سربراہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں حملہ آوروں نے اسرائیل میں میزائل داغے تھے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی فوج نے جوابی کاروائی کرتے وئے حملہ آوروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 240 فلسطینی ابھی تک شہید ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :