جاپان میں زیر سمندرزلزلے کے شدیدجھٹکے

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 12:45

ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006)جاپان کے مشرقی ساحل کے قریب زیر سمندرزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم فوری طورپرکسی جانی کی اطلاعی نہیں ملی ہے ماہرین ارضیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق رات نوبج کر سینتالیس منٹ پر محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت چھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز جاپان کے مشرقی جزیرے کوری لیکس میں سطح سمندرکے آٹھ کلومیٹرنیچے تھا فوری طورپر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔