الجزائر میں پرتشدد واقعات صوبائی کونسل کے چیئرمین سمیت 3ہلاک

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 13:45

الجزائر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006) الجزائر میں صوبائی عوامی کونسل کے چیئرمین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو مسلح افراد مارے گئے ایک عربی ٹی وی کے مطابق مسلح افراد نے صوبہ تیزی اوزو کی عوامی کونسل کے چیئرمین رابح عیسات اور ان کے ساتھیوں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اٹھاون سالہ رابح عیسات نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا ادھر جنوبی صوبہ غزاویہ میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں دو مسلح افراد کو قتل کرلیا گیا یہ افراد اسلحہ سے بھرے ہوئے ٹرک شمالی علاقوں میں منتقل کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :