مسلم کانفرنس ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیت جائیگی۔ راجہ نثار

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 14:39

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ راجہ نثار احمد خان نے کہاہے کہ حلقہ پانچ میں ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی مسلم کانفرنس منظم و متحد جماعت ہے اور راجہ فاروق حیدر خان جماعت کے سینئر نائب صدر ہیں پیپلز پارٹی کو اپنی فکر کرنی چاہئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ جماعت اور حکومت علیحدہ نہیں مخالفین غلط پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت کے سپریم ہیڈ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے خود حلقہ پانچ میں جا کر انتخابی مہم میں حصہ لیاہے مسلم کانفرنس کی حکومت ہی حلقہ پانچ کے عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے راجہ فاروق حیدر خانایک مخلص اور ورکر آدمی ہیں ماضی میں بھی انہوں نے حلقہ کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

28اکتوبر کا دن فاروق حیدر کی صورت میں حلقہ پانچ سے مسلم کانفرنس کی جیت کا دن ثابت ہوگا حلقہ پانچ کے غیور عوام ضمنی انتخابات میں مسلم کانفرنس کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :