تقریرایک جگہ افطاردوسری جگہ اور ڈنرتیسری جگہ ،شیخ رشید کی تیزیاں،عام انتخابات قبل ازوقت تونہیں ہو رہے ؟عوام کا سوال

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی اور افطار پارٹیوں میں اچانک شدت آنے سے عام انتخابات”قبل ازوقت“ہوتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ دیگر وزراء نے بھی خاموشی ڈپلومیسی کے ذریعے اپنی اپنی غیر اعلانیہ انتخابی مہم کا آغازکردیا ہے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سیاسی سرگرمیوں اورافطاریوں میں تیزی کا یہ عالم ہے کہ وہ سیاسی افطاری کی تقریر ایک جگہ کرتے ہیں افطاری دوسری اورڈنر تیسری افطاری کرتے ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کے حوالے سے افطاریوں میں لوگ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے اپنے اپنے انداز سے استفسار کرتے ہیں کہ کئی عام انتخابات قبل ازوقت تونہیں ہونے والے جس کے لیے آپ کی سیاسی سرگرمیوں میں اچانک تیزی آگئی ہے مگر ایک زیر ک سیاستدان کی طرح شیخ رشید احمد عوام کے ان سوالوں کو مسکراکے ہر بارٹال جاتے ہیں تاہم ان کی تیز رفتارسیاسی سرگرمیوں سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ عام انتخابات قبل ازوقت ہونے والے ہیں اور شیخ رشید احمد کی طرح دیگر وزراء نے بھی اپنے اپنے انداز اور سیاسی طریقوں سے اپنی اپنی غیر اعلانیہ انتخابی مہم شروع کررکھی ہے جبکہ سنجیدہ سیاسی حلقوں کا بھی کہنا ہے کہ عام انتخابات مارچ2007ء میں ہوسکتے ہیں اور اگلے ایک دوماہ کے دوران عام انتخابات کرانے کا اعلان ہوسکتا ہے اور حساس اداروں کے ساتھ موثررابطہ رکھنے والے سیاستدانوں کو آنے والے انتخابات کی مقررہ تاریخ اور قبل ازوقت انتخابات کے وقت کا بھی بخوبی علم ہے اوروہ اسی کی روشنی میں اپنے سیاسی ایجنڈے کو غیر اعلانیہ انتخابی مہم میں آگے بڑھارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :