اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 19:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میرمحمد یوسف نے کہا ہے کہ حکو مت اغواء اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی اور ایسی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی بسنت لعل گلشن کی قیادت میں ہفتہ کے روز یہاں ملاقات کرنے والے ہندؤ برادری کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے وفد کے مطالبہ پر تحصیل صحبت پور ضلع جعفرآباد سے ہندو لڑکے پریش کمار کے اغواء کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مغوی کی جلد از جلد بازیابی اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اغواء اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی اور ایسی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اغواء کی وارداتوں میں ملوث مشتبہ افراد اور گروہوں کی کڑی نگرانی کی جائے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ اغواء کی وارداتوں میں گرفتار افراد کا چالان جلد عدالتوں میں پیش کیا جائے تا کہ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جا سکے، وفد نے مغوی لڑکے کی جلد بازیابی کے لیے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :