سوڈانی حکومت اور السمارا کے باغیوں کے درمیان امن کا معاہدہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 20:05

وظوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) سوڈان کی حکومت اور السمارا کے باغیوں کے درمیان ایک دھائی سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ہفتہ کے روز ایک امن معاہدے پر دستخط ہو رہے ہیں معاہدہ پر دستخط کرنے کیلئے سوڈان کے صدرعمر حسن الابشیر اور دوسرے اعلی حکام ہمسایہ ملک اور اریٹریا جائیں گے جو معاہدے میں ثالثی کاکردار ادا کر رہا ہے سوڈان کی باغی تنظیم پیپلز لبریشن مومنٹ کے ترجمان یاسر ارمان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی سوڈان ملک کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے اور اس معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالب یہ ہے کہ حکومت کو اس بات کا احساس ہے اور وہ حقیقت تسلیم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے سے کشیدگی کے حامل مشرقی علاقے میں حالات پرسکون ہوں گے اور 1999ء سے نافذ کردہ ایمرجنسی اٹھا لی جائے گی ارمان نے کہا کہ معاہدہ کسی بھی نوعیت کا ہو اس کی اصل کامیابی بد میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات ہوں گے انہوں نے کہا کہ اہم بات معاہدے پر دستخط کرنا نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے واضح رہے کہ سوڈان کا مشرقی علاقہ میں سونے اور ہیروں کے سب سے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں اور یہ ملک کی واحد بندرگاہ ہے جہاں سے باہر کی دنیا کے ممالک کو تیل برآمد کیا جاتا ہے گزشتہ ایک دھائی سے اس علاقے میں کشیدگی کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔