آزاد کشمیر میں حضرت علی کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

اتوار 15 اکتوبر 2006 14:36

مظفر آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔15اکتوبر2006ء) حضرت علی کا یوم شہادت آزاد کشمیر بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر آزا د کشمیر بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ علماء دین نے اسلام کی اشاعت کیلئے ان کے کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اپنی ساری زندگی قرآن و حدیث کی روشنی میں گزارنے کے ساتھ ساتھ غریبوں اور مظلوموں کی خاطر اس وقت کی جابر قوتوں سے ٹکر لی اور اسلام پر کار بند رہتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

دارالحکومت مظفر آباد میں مرکزی ایوان صحافت سینٹرل پریس کلب میں دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق صدر امتیاز اعوان ‘ جہانگیر اعوان ‘ راجہ افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصرت علی کی زندگی تمام مسلمانوں کے لئے مشعل رراہ ہے۔

(جاری ہے)

حضرت علی کی تعلیمات قرآن و حدیث کا مجموعہ ہیں انہوں نے اسلام کی فتح اور سربلندی کیلئے جو کردار ادا کیا اور حضور اکرم کی ذات کے ساتھ جس محبت کا ثبوت دیا یہ اس کا نتیجہ تھا کہ رب العالمین نے انہیں عشرہ مبشرہ میں شامل کیا۔

مقررین نے کہا کہ آج ہم لوگ اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث مسائل و مشکلات کا شکار ہیں اگر ہم نبی اکرم کی سنت پر مکمل عمل پیرا ہوں اور اپنی زندگیوں کو اسلام کے مطابق گزاریں تو عالم کفار کا غلبہ ٹوٹ سکتا ہے اور اسلام دنیا میں واحد مذہب اور امن و امان کا معاملہ تھیک ہو سکتا ہے۔ آخر میں عالم اسلام کی محبت ‘ یکجہتی اور اسلامی ممالک کی ترقی و سربلندی کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :