جماعت الدعوة پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل ہوگی

اتوار 15 اکتوبر 2006 15:19

لاہور( اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔15اکتوبر2006ء) جماعت الدعوة پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعتکل(16اکتوبر) ہوگی۔ ہائیکورٹ کی طرف سے حکومت کو گرفتاری کے تحریری احکامات پیش کرنے کی پانچ روزہ مدت آج ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت الدعوة پاکستان کے امیر حافظ سعید 10 اگست سے حکومت کی حراست میں ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ان کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے کر 28 اگست کو انہیں رہا کردیا تھا تاہم صوبائی وزارت داخلہ کے حکم پر انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا اور اس وقت وہ کینال ریسٹ ہاؤس شیخوپورہ میں نظر بند ہیں۔ گذشتہ سماعتوں کے موقع پر حکومت ان کی گرفتاری کے تحریری احکامات عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔