انجمن کاشتکاران سرحد نے گنے اور چقندر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو مسترد کر دیا

اتوار 15 اکتوبر 2006 15:25

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2006ء) انجمن کاشتکاران صوبہ سرحد نے گنے اور چقندر کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کر نے کا مطالبہ کیا ہے کہ چقندر کی قیمت میں گنے کی نسبت زیادہ اضافہ کیا جائے ورنہ کاشتکار شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی بند کر دیں گے۔ اس سلسلے میں انجمن کے زیر اہتمام لاؤڈ سپیکروں پر ہونے والے اعلانات میں کاشتکاروں سے اپیلکی گئی کہ وہ چقندر کی فی من نرخ 110 روپے مقرر کرنے تک چقندر کی کاشت نہ کریں اور قیمت 100 روپے فی من مقرر کرنے تک شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی روک دیں ۔

اس سلسلے میں انجمن کاشکاراں صوبہ سرحد کے سرپرست اعلیٰ اور سابق ایم پی اے سید رحمان مہمند نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس عمل کے وزراء اس بات سے بھی ناوقف ہیں کہ چقندر میں گنے کی نسبت چینی کی پیدوار ی صلاحیت زیادہ ہے اس لئے انہوں نے گنے کے نرخوں میں چقندر کی نسب زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک نرخوں کے بارے مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا ہم چقندر کاشت کریں گے اور نہ ہی شوگر ملوں کو گنا سپلائی کریں گے۔ صوبائی حکومت بھی شوگر مل مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے او رکاشتکاروں کا استحصال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد کے حکام عید کے فوراً بعد اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔