آسٹریلیا سمیت تمام اتحادی عراق سے جلد از جلد فوج واپس بلانے کے خواہاں ہیں ، آسٹریلوی وزیر خارجہ

اتوار 15 اکتوبر 2006 22:51

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2006ء) آسٹریلیا کے وزیر خارجہ الیگزینڈرڈاؤنر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سمیت تمام اتحادی ممالک عراق سے جلد از جلد اپنی افواج واپس بلانے کے خواہاں ہیں اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک بلا جواز عراق میں ایک منٹ بھی نہیں گزارنا چاہتا اور تمام اتحادی افواج عراقی فورسز کو تربیت اور اپنے ملک کے دفاع کو قابل بنانے کے بعد جلد از جلد عراق سے واپس جانا چاہیے واضح رہے کہ عراق میں آسٹریلیا کے1300 فوجی تعینات ہیں جو کہ اتحادی افواج کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :