پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ

اتوار 15 اکتوبر 2006 00:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2006ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ اتوار کے روز یہاں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پٹرولیم کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 پندرہ روز کے لئے برقرار رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :