ووینزویلا سلامتی کونسل کی رکنیت ضرور حاصل کریگا۔ہوگوشاویز

پیر 16 اکتوبر 2006 13:48

کراکس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16اکتوبر2006) وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ ان کا ملک سلامتی کونسل کی رکنیت ضرور حاصل کرے گا جبکہ امریکی صدر بش پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کے مدمقابل گوئٹے مالا کو آگے لانے کی کوشش کررہا ہے اس بات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر بش وینزویلا کو سلامتی کونسل میں آنے سے روکنے کے لئے باقاعدہ ایک جنگ لڑ رہے ہیں تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وینزویلا سلامتی کونسل کی رکنیت ضرور حاصل کرے گا۔ یادرہے کہ ہوگوشاویز اور صدر بش کے درمیان عرصے سے بیاناتی جنگ جاری ہے۔