سردار عتیق احمد خان کی حکومت قائم ہوئے 3ماہ مکمل ‘تاحال عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی نہ ہوسکی

پیر 16 اکتوبر 2006 15:30

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16اکتوبر2006) آزادکشمیر میں سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں حکومت کو قائم ہوئے 3ماہ مکمل ہونے والے ہیں اورتاحال عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے ۔سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ ابرار ایڈووکیٹ نے عام انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ریاض نوید بٹ عارضی طور پر سارے نظام کو سنبھالے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عدالت اعظمیٰ سے چیف جسٹس خواجہ سعید احمد 25اکتوبر سے قبل ریٹائر ہوجائیں گے اورجسٹس سید منظور الحسن گیلانی کے چیف جسٹس بن جانے کے بعد عدالت عظمیٰ میں ایک جج کی کمی ہوجائے گی ۔عدالت العالیہ میں پہلی ہی 3جج صاحبان کی کمی ہے اور اس طرح مجموعی طور پر 8جج صاحبان پر مشتمل عدلیہ میں صرف 4جج صاحبان کی تعداد نصف رہ جائے گی ۔جس کے بعد عوام کو انصاف کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :