تنزانیہ ‘مسافر بس الٹنے سے 11 افراد ہلاک

پیر 16 اکتوبر 2006 15:36

دارالسلام (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16اکتوبر2006) تنزانیہ میں مسافر بس الٹ جانے کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تنزانیہ کے قصبے Mbeya کے قریب پیش آیا جہاں زمبیا سے کینیا جانے والی مسافر بس الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے میں 11 افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے اب اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :