انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فائرنگ اور خود کش بم دھماکہ کے مقدمے میں سی آئی ڈی کے انسپکٹرنے اپنا بیان قلمبند کرایا

پیر 16 اکتوبر 2006 19:28

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16اکتوبر2006) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج سید ساغر حسین زیدی نے تھانہ گلشن اقبال کے علاقے میں دارالعلوم مدینة العلم میں خودکش بم دھماکہ اور فائرنگ کرکے 3 افراد ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملوث لشکر جھنگوی کے سید محمد تحسین اور مفتی محمد الطاف کے مقدمے میں پیرکو سی آئی ڈی کے انسپکٹر ریاض گجر نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ یہ بات درست نہیں ہے کہ اس نے ملزم مفتی محمدالطاف کو مظفرگڑھ سے گرفتار کیا تھا بلکہ اس نے ملزم کو گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا گواہ نے ملزم کو عدالت میں شناخت بھی کیا گواہ انسپکٹر وکیل صفائی مشتاق احمد نے جرح کی عدالت نے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔