مصر میں ٹرین اور بس کے درمیان تصادم‘ 7 افراد ہلاک‘ 8 زخمی

منگل 17 اکتوبر 2006 10:54

قاہرہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006) مصر میں ٹرین اور بس کے درمیان تصادم میں سات مسافر ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔ ایک عرب ٹیلی ویژن کے مطابق حادثہ دارالحکومت قاہرہ کے جنوبی صوبہ جیزہ کے شہر اوسیم میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس پھاٹک عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بس ڈرائیور نے سگنل بند ہونے کے باوجود پھاٹک عبور کرنے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مصر میں ٹرین کے متعدد حادثات میں درجنوں مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریلوے کے فرسودہ نظام کو بہتر بنانے کے لئے مصری حکومت نے ساڑھے آٹھ ارب امریکی ڈالر کا بجٹ منظور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :