پاپوا نیوگنی میں زیر سمندر زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی

منگل 17 اکتوبر 2006 11:04

پاپوا نیو گنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006) جنوب مغربی بحر الکاہل کی ریاست پاپوا نیوگنی میں سمندر کے اندر 6.5 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی ساحلی جزیرے نیو بریٹن میں اٹھاون کلومیٹر سمندر کے اندر تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی علاقے میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے تاہم سونامی وارننگ سینٹر نے خبر دار کیا ہے کہ بعض اوقات اس شدت کے زلزلے سے علاقے میں سونامی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔