ترکمانستان‘ یوم آزادی کے موقع پر 10 ہزار قیدیوں کی رہائی کا اعلان

منگل 17 اکتوبر 2006 18:02

اشک آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006) ترکمانستان کے صدر نے ملک کی پندرہویں یوم آزادی کی خوش میں دس ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اشک آباد میں ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر سپارمورٹ نیازوف نے کہا کہ ان قیدیوں کو عام معافی دیتے ہوئے ستائیس اکتوبر کو روس سے آزادی ملنے کے پندرہ سال مکمل ہونے پر رہا کیا جائے گا۔ رہائی پانے والوں میں نومبر دو ہزار دو میں صدر نیازوف پر قاتلانہ حملے میں ملوث آٹھ افراد بھی شامل ہیں۔ رہائی پانے والے قیدیوں سے حلف لیا جائے گا تاکہ وہ آئندہ کبھی جرائم نہیں کریں گے۔ ترکمانستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :