مردان میں وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت 165 نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

منگل 17 اکتوبر 2006 20:00

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2006ء) ضلعی ترقیاتی کمیٹی مردان کے ضلع مردان میں تعمیر سرحد پروگرام، ضلعی ترقیاتی فنڈ اور وزیر اعلیٰ کے خصوصی پیکج کے تحت 165 نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن پر مجموعی طور پر چار کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ کمیٹی کے اجلاس ڈی سی او مردان جاوید احمد کی زیر صدارت ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایف 26 سے رکن اسمبلی میاں نادر شاہ کے تجویز کردہ تعمیر سرحد پروگرام کے تحت 10 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن پر 37 لاکھ 35 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ اس طرح صوبائی وزیر خوراک فضل ربانی ایڈوکیٹ کی جانب سے تجویز کردہ 65 لاکھ 25 ہزار روپے لاگت کی حامل 21 ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے صوبائی وزیر آب پاشی حافظ اختر علی کے صوبائی حلقے کے لئے ان کی تجویز کردہ 42 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جن پر 64 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس نے ضلعی فنڈ کے دس فصد شیئر کے صوبائی صوابدیدی فنڈ سے ضلع مردان کے مختلف ناظمین کے یونین کونسلوں میں 36 ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی جن پر ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس طرح ضلعی ترقیاتی فنڈ سے ضلع کونسل کے خواتین کونسلروں کے تجویز کردہ 23 منصوبوں کی بھی منظوری دی جن پر 50 ہزار روپے لاگت آئے گی جبکہ تخت بھائی بار روم میں ترقیاتی کام کے لئے دو لاکھ روپے کے منصوبوں کی بھی منظور دی۔ ڈی سی او مردان جاوید احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ معیار کے مطابق بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :