نواز شریف سے ملاقات مفید رہی ، مشترکہ جد وجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا ،حکومت کوبات چیت کے لئے متحدہ اپوزیشن کے فورم پر آنا ہو گا ،مخدوم امین فہیم

منگل 17 اکتوبر 2006 21:33

نواز شریف سے ملاقات مفید رہی ، مشترکہ جد وجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2006ء) اے آر ڈی کے چیئر مین اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے ملاقات انتہائی خوشگوار اور مفید رہی ہے مشترکہ جد وجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا ،حکومت کو بات چیت کے لئے متحدہ اپوزیشن کے فورم پر آنا ہو گا اے آر ڈی متحدہ اپوزیشن کے اپنے موقف پر قائم ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے امین فہیم نے کہاکہ ان کی لند ن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات انتہائی خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کو زیر بحث لایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ملاقات کے دور ان ہم نے حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش پر بحث بھی کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی اور ائین کی بحالی کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا امین فہیم نے کہاکہ اگر حکومت کو کوئی بات کر نی ہے تو اسے متحدہ اپوزیشن کے فورم پر آ نا ہوگا کیونکہ انفرادی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت نہیں کی جاسکتی تحریک چلانے کے اپنے عزم پر قائم ہے