عبدالرزاق کی دھواں دار بیٹنگ،پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے ہرا دیا،عبدالرزاق مین آف دی میچ

منگل 17 اکتوبر 2006 21:45

عبدالرزاق کی دھواں دار بیٹنگ،پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے ..
جے پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2006ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے ہرا دیا۔عبدالرزاق نے انچاسویں اوور کی پہلی بال پر چھکا لگا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔ میچ کی خاص بات اوپنر عمران فرحت،محمد یوسف،شعیب ملک اور عبدالرزاق کی شاندار بیٹنگ تھی۔

پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 254رنز کا ٹارگٹ ملا جو پاکستان نے آخری اوور کی پہلی بال پر حاصل کر لیا۔ پاکستانی اننگز کی خاص بات اوپنر کا اچھا سٹارٹ تھا مگر بعد میں اوپر تلے وکٹیں گرنے سے پاکستانی ٹیم پریشانی میں گھر گئی مگر محمد یوسف کی سمجھدارانہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان کو اچھا سٹینڈ ملا۔پاکستان کی طرف سے اوپنرعمران فرحت نے 53،محمد یوسف نے 49،شعیب ملک نے 46جبکہ عبدالرزاق نے صرف 24بالوں 38رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49.2اوورز میں 253رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے جے سوریا نے 48،سنگاکارا نے 39،تھارنگا نے 38رنز بنائے۔ جبکہ عبدالرزاق نے 4اور شعیب ملک نے 2وکٹیں حاصل کیں۔عبدالرزاق کو شاندار بائولنگ اور بیٹنگ کرنے پر مین آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستان چیمپئنز ٹرافی اپنے میچ وننگز بائولرز محمد آصف اور شعیب اختر کے بنا کھیل رہی ہے۔ دونوں‌بائولرز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے پر پاکستان واپس بلا لیا گیا تھا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ پچیس اکتوبر کو موہالی نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :