اسرائیلی فو ج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

منگل 17 اکتوبر 2006 22:24

مغربی کنارہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2006ء) فلسطین میں سیکیورٹی اور ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس میں ایک سولہ سالہ بچہ بھی شامل ہے شہید ہونے والوں کا تعلق قبائیہ کے قصبے سے بتایا جاتا ہے فلسطین کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سولہ سالہ محمد کامل اور بیس سالہ خلیل کامل اسرائیلی فوج کی جیپوں پر پتھر پھینک رہے تھے کہ جب ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تیسرے شہید ہونے والے شخص کا نام محمد ذکریا بتایا جاتا ہے اور اسرائیلی فوج نے اس پر اسلامی جہاد نامی تنظیم سے تعلق رکھنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی تھی ۔