صدر بش نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے متنازعہ قانون پر دستخط کر دیئے، دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ہونے والے قانون چارہ جوئی کے حق سے محروم ہو جائیں گے، سخت ترین تفصیلی مراحل سے گزرنا پڑے گا

منگل 17 اکتوبر 2006 22:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2006ء) امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے ایک انتہائی متنازعہ قانون پر دستخط کر دیئے جس کے مطابق دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کئے جانے والے افراد کو انتہائی سخت تفتیش کے مراحل اور فوجی ٹرائیلز سے گزرنا پڑے گا اس قانون کے تحت دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ہونے والے کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی سے محروم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

قانون کی منظوری کے بعد صدر بش نے ایک بیان میں کہا کہ اب امریکہ دہشتگردی سے مزید محفوظ ہو گیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف یہ انتہائی اہم قانون سازی ہے جس کے نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دوسری جانب مختلف تنظیموں نے اس قانون کو انسانی آزادیوں کے خلاف قرار دیا ہے۔