بھارت‘ ٹریفک حادثے میں 10 مزدور ہلاک

بدھ 18 اکتوبر 2006 11:23

احمد آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) بھارتی ریاست گجرات میں ٹریفک حادثے میں 10 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق حادثہ ریاست کے ضلع خیدا میں اس وقت پیش آیا جب مزدوروں سے بھری گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :