انڈونیشیا‘ جزیرہ نیاس میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

بدھ 18 اکتوبر 2006 11:55

جکارتہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006)انڈونیشیا کے جزیر ے نیاس میں زیر سمندر زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز نیاس تھا جہاں سمندر کے نیچے پندرہ میل پر زلزلے کا مرکز تھا۔

(جاری ہے)

تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں اور نہ ہی کوئی سونامی وارننگ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2004ء میں آنے والے سونامی کے دوران نیاس جزیرہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔