حکومت کے پیپلز پارٹی کے اعلیٰ‌قیادت سے بھرپور رابطے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اب تک اس چیز کی تردید نہیں کی ۔۔ شیخ رشید

بدھ 18 اکتوبر 2006 12:00

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے پیپلز پارٹی کے اعلیٰ‌قیادت سے بھرپور رابطے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اب تک اس چیز کی تردید نہیں کی ہے۔ راولپنڈی میں فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مستقبل آفتاب شعبان میرانی کا نظر آرہا ہے امین فہیم کی کہیں‌جگہ نہیں‌ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں‌نے کہا کہ شبہاز شریف، اسحاق ڈار اور چوہدری نثار اپنی سمت کا درست تعین کرلیں ورنہ وہ سیاست سے آؤٹ ہو جایئں گے انہوں‌نے کہا بے نظیر کسی صورت بھی ایم ایم اے سے اتحاد نہیں‌کرے گی اور وہ اچھی طرح سے جانتی ہیں کہ ان کے خلاف تمام انتقامی کارروائیاں میاں‌نواز شریف کے دور میں ہوئیں ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کے عارضی اتحاد کا سب سے بڑا نقصان اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہو رہا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے حکومت سے رابطے میں‌ہیں

متعلقہ عنوان :