امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا تیسرا ملک بن گیا

بدھ 18 اکتوبر 2006 13:16

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا تیسرا ملک بن گیا ہے حکام کے مطابق امریکہ میں پیدائش کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بیرونی دنیا سے بہت بڑی تعداد میں لوگ امریکہ پہنچ رہے ہیں جس کے باعث امریکہ میں رہنے والوں کی تعداد 30 کروڑ سے بڑھ گئی ہے اور امریکہ چین اور بھارت کے بعد دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا محکمہ شماریات نے کہا کہ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا توآئندہ پچیس سال میں یہ آبادی چالیس کروڑ تک پہنچ جائے گی-

متعلقہ عنوان :