وزیر خارجہ کی دعوت قبول اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا آئندہ سال پاکستان آنے کا اعلان

بدھ 18 اکتوبر 2006 16:02

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) اقوام متحدہ کے لیے نئے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے انہوں نے یہ بات وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی طرف سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگوکے دوران کہی وزیر خارجہ خورشید قصوری نے بان کی مون کواقوام متحدہ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباددی اور کہاکہ یہ انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں سفارتی مہارت اور وسیع تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ نیویارک میں اپنی ملاقات اور گزشتہ کئی سالوں میں اقوام متحدہ کی اصلاحات کے معاملے پر قریبی تعاون پر بھی گفتگوکی خورشید قصوری نے توقع ظاہر کی کہ بان کی مون کی قیادت میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اصلاحات سمیت اپنے ریفارزکے ایجنڈے پر پیشرفت کرے گا اور اس کے ذریعے مراعات کے نئے مراکز پیداکرنے کی بجائے یواین کو ایک مزید جمہوری اور جوابدہ ادارہ بنایاجائے انہوں نے نئے سیکرٹری جنرل کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں پاکستان کے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی بان کی مون نے وزیر خارجہ کو بتایاکہ وہ دنیا کو درپیش چیلنجزپرپاکستان اور ان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے نئے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ پاکستان ایک اہم مسلمان ملک ہے اوروہ اس کے تعاون کے خواہاں ہیں بان کی مون سے وزیر خارجہ خورشید قصوری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ اگلے سال کسی وقت اسلام آبادکادورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :