مرزا طاہر کی رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد یکم نومبر کو اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے گئے

بدھ 18 اکتوبر 2006 17:07

برطانیہ میں‌ مقیم مرزا طاہر کے اہل خانہ اُنکی سزا کے خلاف احتجاج کر ..
برطانیہ میں‌ مقیم مرزا طاہر کے اہل خانہ اُنکی سزا کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں‌ ( فائل فوٹو)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18 اکتوبر 2006) قتل کے مقدمے میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری مرزا طاہر کی رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد یکم نومبر کو اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی نژاد مرزا طاہر کے خلاف مقامی تھانے میں ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ضلعی عدالت نے مرزا طاہر کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔یہ قتل انیس سواٹھاسی میں‌ہوا تھا۔ مرزا طاہر کے ورثاء نے مقتول ٹیکسی ڈرائیور کے لواحقین سے معافی اور صدر سے رحم کی درخواست کی جو کہ مسترد کر دی گئیں اور حکام نے یکم نومبر کی صبح مرزا طاہر کی سزائے موت پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں

متعلقہ عنوان :